منہگائی کی ماری عوام پر حکومت نے بجلی گرادی، ایک ماہ کیلئے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ پونے 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ دسمبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی اور یہ اضافہ اسی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسےمنہگی کردی گئی ہے، بجلی اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت منہگی کی گئی ہے، صارفین سےاضافہ دسمبرکے بجلی بلوں میں وصول کیاجائے گا، فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔

نیپرا کے مطابق فیصلے کااطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

وزارت توانائی کا مؤقف
وزارت توانائی کا ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ سےمتعلق بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 22 نومبرکو بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی وضاحت کی تھی، نیپرا میں درخواست ایک مہینے کے دوران استعمال شدہ ایندھن کی مد میں تھی، درخواست پر آج نیپرا نے باقاعدہ سنوائی کے بعد فیصلہ دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY