پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنائی گئی جے آئی ٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنائی گئی جے آئی ٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید سانحہ ماڈل ٹاون کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔
یار دہے کہ جے آئی ٹی نے ن لیگ کےرہنماؤں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کررکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں نے جے آئی ٹی کا بائیکاٹ ختم کرکے بیان رکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
پرویز رشید سمیت خواجہ آصف اور رانا ثناء اللہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔












