ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کو بےگناہ ایرانیوں کا خون بہانے کی قیمت چکانا ہوگی۔
ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نےکہاکہ امریکا ہر روز اپنے ہاتھ نئے جرم سےگندے کررہا ہے۔ میناب کے بعد امریکا نے قیشم جزیرے میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی یہ عادت بن گئی ہے کہ جب میدان جنگ میں اسے ضرب لگتی ہے تو وہ ایران کے بے گناہ شہریوں کا خون بہاتا ہے مگر اسے اس کی قیمت چکانا ہوگی۔













