باکمال سیاست دان لاجواب سروس۔ سید غضنفر حسین زیدی

0
180

یہ سروس کا نام سن کر آپ سب نکمے پاکستانیوں کے منہ میں پانی کیوں آ جاتا ہے ؟ کیا آپ تحریر کا ٹائٹل پڑھ کر یہ سوچ رہے تھے کہ موجودہ حکمرانوں کی باکمال سیاست نے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے کسی قسم کی سروس کا آغاز کردیا ہے ؟

ایڈے تسی خوش قسمت !

فکر نہ کریں آپ سب کی سروس کے لیئے اتفاق سٹیل مل سے چھتر تیار کیئے جا رہے ہیں جو آپ سب کی تشریف پر 20 اپریل 2017 کو پڑنے والے ہیں اور چھتر مارنے کے بعد زرداری و نواز شریف ، جاگ پنجابی جاگ تیری پگ نوں لگ گیا داغ ، پاکستان کھپے کے نعرے مارے گے ۔ اس سروس کے چارجز پہلے ہی عوام سے وصول کیئے جا چکے ہیں ۔

اس سروس کی پروموشن کے لیئے وزیراعظم صاحب نے اسحاق ڈالر کا انتخاب کیا ہے اور ان کو ھدایت کی ہے کہ اس سروس کی فراھمی عوام تک یقینی بنائ جائے اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ساتھ مل کر ان کو اس سروس سے آگاہ کیا جائے تاکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا مشاورتی اجلاس بلا کر اس سروس کو عوام پر 20 اپریل 2017 کو لاگو کیا جائے ۔

نیز وزیراعظم صاحب نے سپیکر قومی اسمبلی کو ھدایت کی ہے کہ قومی اسمبلی کے اندر بل پیش کرکے اسے بھاری اکثریت سے پاس کروا کر سینٹ میں جلد سے جلد بھجوا دیا جائے تاکہ اسے قانونی و آئینی حیثت دی جائے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY