متحدہ عرب امارات نے غیر ویکسین شدہ شہریوں کو 19 اپریل سے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غیر ویکسین شدہ شہریوں کو سفر کی اجازت دینے کے فیصلے کا اعلان حکومت کی نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی نے کیا۔
اس سلسلے میں بتایا گیا کہ غیر ویکسین شدہ شہریوں کو سفر سے 48 گھنٹے قبل منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا ہوگی۔
حکام کے مطابق 16 برس سے کم عمر کے غیر ویکسین شدہ شہریوں کو سفر سے قبل منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنے سے استثنیٰ دیا گیا ہے تاہم ان کو وبا سے حفاظت کے احتیاطی تدابیر کی پابندی کرنا ہوگی۔












