پاکستان کسٹم نے چمن بارڈر پر امریکی ڈالر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر اور کروڑوں روپے پاکستانی کرنسی برآمد کرلی۔

ترجمان پاکستان کسٹم کے مطابق کارروائی چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اور کلیکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کی ہدایات پر کی گئی، کوئٹہ کلیکٹریٹ نے پاک افغان بارڈر چمن گیٹ پر پاک آرمی کے تعاون سے ایک لاکھ سے زائد امریکی ڈالر اور کروڑوں روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد کرلی۔

ترجمان کسٹم کا کہنا کہ کرنسی افغانستان سے پاکستان لائی جارہی تھی، کرنسی اسمگل کرنے میں ملوث 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ اسحاق ڈار نے بھی ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے حوالے سے کریک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو ڈالر اور آٹے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے سرحد سیل بھی کرسکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY