ڈرون کی وجہ سے مجرموں کو پکڑنے میں آسانی ہوئی ہے

0
793

میکسیکو کے شہر اینسیناڈا میں پولیس نے ایمرجنسی کال کے بعد ڈی جے آئی ڈرون استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں مجرموں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔ سٹی پولیس کے مطابق صرف ایک ڈی جے آئی انسپائرون کواڈ کاپٹر سے جرائم میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے ، ڈرون کی وجہ سے پولیس کے ردِعمل کا وقت کم ہوا ہے اور مجرموں کو پکڑنے میں آسانی ہوئی ہے ۔

چار ماہ تک ڈرون نے روزانہ 25 مشن انجام دیئے اور یہ مشن 911 امدادی کالزکے جواب میں کیے گئے تھے ۔ جی پی ایس سے لیس اس ڈرون کا سافٹ ویئر کیلی فورنیا کی ایک کمپنی نے بنایا ہے جو خودکار انداز میں ڈرون کو اس جگہ تک پہنچاتا ہے اور اس دوران پورے عمل کی ویڈیو نشر ہوتی رہتی ہے ۔

میکسیکو پولیس کے مطابق کئی بار ایسا ہوا کہ ڈرون صرف چند منٹوں میں جائے واردات پر پہنچا اور فرار ہوتے ملزموں کی ویڈیو براہِ راست نشر کردی جس کے بعد پولیس نے انہیں آسانی سے ڈھونڈ نکالا۔ میکسیکو پولیس کے مطابق چور اور ڈاکوؤں کے ذہن میں اپنی واردات اور پولیس کے پہنچنے کا ایک خاص دورانیہ ہوتا ہے اور وہ اسی وقفے میں اپنا کام کرتے ہیں لیکن ڈرون پہنچنے سے وہ فرار ہوجاتے ہیں یا پھر ان کی ویڈیو بننے سے انہیں گرفتار کرلیا جاتا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY