برٹش ایرویز نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال جون سے وہ پاکستان کے لیے اپنی پروازیں شروع کر دے گی۔برطانوی ہائی کمشنر متعین پاکستان تھامس ڈریونے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے سے اسلام آبا دکے نئے ہوائی اڈے تک سیدھی پروازوں کا آغاز آئندہ سال جون میں ہو جائے گا۔

جس سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان کئی شعبوں خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید تقویت بہم پہنچے گی۔

واضح ہو ستمبر 2008میں برٹش ایر ویز نے میریاٹ ہوٹل بم دھماکہ کے بعد، جس میں کم از کم50افراد ہلاک اور250سے زائد زخمی ہو گئے تھے،سلامتی کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنی تمام پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

ایر لائن ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ میں تین پروازوں کا روٹ دکھایا گیا ہے جس میں ریٹرن کرایہ 499پونڈ(89000روپے)ہوگا۔

برٹش ایر ویز کے ایشیا پیسیفک اور مشرق وسطیٰ کے لیے برٹش ایر ویز کے سیلز منیجر رابرٹ ولیمز نے کہا کہ برٹش ایر ویز کارکنان پاکستان واپس آنے کے لیے بہت بیتاب ہیں اور آئندہ جون کا ،جب ہماری پہلی پرواز آپ کے قابل دید نئے ہوائی اڈے پر اتر گی،شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY