آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، وہاب ریاض، حسن علی اور محمد عامر ٹیم میں شامل ہیں، پہلا ون ڈے کل برسبین میں کھیلا جائے گا۔

ممکنہ پاکستان ٹیم میں کیپٹن اظہر علی کے علاوہ شرجیل خان، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عمر اکمل، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد عامر، جنید خان، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔

محمد عرفان والدہ کے انتقال جبکہ سرفراز احمد والدہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وطن واپس آچکے ہیں ۔

آسٹریلین ٹیم کپتان اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، کرس لین، مچل مارش، گلین میکس ویل، میتھیو ویڈ، جیمس فاؤلکنر، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک اور بلی اسٹین لیک پر مشتمل ہے

SHARE

LEAVE A REPLY