پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری میں حکمران جماعت کا ہاتھ ہے اور جب ان کو بند گلی نظر آتی ہے تو جمہوریت یاد آتی ہے۔

شیری رحمانسکھر میں میڈیا سے گفتگو کر رہیں تھیں،انہوں نے کہا کہپیپلزپارٹی منافقت کی سیاست نہیں کرتی لیکن یہ لوگ ایشوز کو حل کرنے کے بجائے ان پر سیاست کرتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے دور میں احتجاج کے طور پر مینار پاکستان پر ہاتھ کے پنکھے جھلنے والےابھی تک لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پاسکے۔

بعد ازاں انہوں نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا ہم کبھی اداروں میں تصادم نہیں چاہتے اور خواہش ہے کہ ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہو تاہم نگران حکومت کے لیےکوئی نام نہیں دے سکتے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری میں حکمران جماعت کا ہاتھ ہے اور جب ان کو بند گلی نظر آتی ہے تو جمہوریت یاد آتی ہے اور جوابدہی کے عمل سے یہ لوگ بھاگ رہے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY