بورڈ آف پیس اجلاس میں ممکنہ غزہ سکیورٹی منصوبہ پیش کر دیا گیا

0
764

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والے بورڈ آف پیس اجلاس میں ممکنہ غزہ سکیورٹی منصوبہ پیش کر دیا

منصوبے کے تحت غزہ کے شہر رفاہ کو ترجیحی بنیادوں پر 3 سال میں دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ساحلی علاقے کو آئندہ 10 سال میں نئی بحیرۂ روم ریویرا میں تبدیل کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے، منصوبے میں 200 ہوٹل تعمیر کرنے کی بات کی گئی ہے۔

غزہ کیلئے نئی عبوری فلسطینی پولیس فورس بنانے کیلئے 2 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، طویل مدتی منصوبے کے تحت 12 ہزار پولیس اہلکار اور 20 ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار ترتیب دیے جائیں گے۔

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت پیس بورڈ کا پہلا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہیں۔

ٹرمپ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں اجلاس شروع ہونے سے پہلے صدر ٹرمپ کے ساتھ عالمی سربراہان کا گروپ فوٹو ہوا۔

اجلاس میں چین، روس، برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے مستقل اراکین موجود نہیں ہیں۔

اجلاس میں صدر ٹرمپ غزہ کی تعمیر نو کے لیے جمع ہونے والی رقم اور بین الاقوامی استحکام فورس کا اعلان کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY