برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کو بدھ کے روز شمالی انگلینڈ میں جاری اپنی پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کچھ دیر کے لیے روکنا پڑ گیا۔ لندن میں حکمران قدامت پسند جماعت کا کئی روزہ سالانہ کنوینشن مانچسٹر میں جاری ہے۔

جس وقت مے اپنا خطاب کر رہی تھیں، احتجاج کرنے والے ایک شخص نے ان کے قریب جا کر ایک خط ان کے سامنے لہرانا شروع کر دیا۔ پی 45 کہلانے والا یہ خط عام کارکنوں کو ملازمتوں سے رخصتی کے وقت دیا جاتا ہے۔

اس واقعے کے بعد مداخلت کرنے والے شخص کو کانفرنس ہال سے باہر پہنچا دیا گیا اور وزیر اعظم نے اپنی تقریر کچھ تعطل کے بعد مکمل کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY