اپوزیشن نے وزارتِ عظمی، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کیلئے نام فائنل کر لئے

0
770

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہونے والے ایک اور اجلاس میں متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے تینوں عہدوں کیلئے نام فائنل کیے تاہم اعلان انتخاب کے روز کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ متحدہ اپوزیشن نے وزیرِاعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے نام فائنل کر لیے ہیں لیکن ان کا اعلان انتخاب کے روز ہی کیا جائے گا۔

ادھر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے قائدِ ایوان کے الیکشن کے دن احتجاج کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس دن اگر احتجاج ہوا تو وہ غیر موثر ہو گا، اپوزیشن کو انتخاب کے دوسرے دن بھرپور احتجاج کرنا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY