قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال کہتے ہیں کہ نیب نے بدعنوانی میں ملوث افراد سے لوٹے گئے 303 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔
نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پشاور میں نیب آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیب خیبرپختون خوا کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ڈی جی نیب کے پی مجاہد اکبر بلوچ کی کارکردگی سے متعلق چیئرمین نیب کو بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین نیب نے اس موقع پر کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے لیے بلا تفریق عمل پیرا ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ نیب خیبرپختون خوا کی کارکردگی نیب کی مجموعی کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔













