شاہد خاقان عباسی کی ایمنسٹی اسکیم پر تنقید

0
793

سابق وزیراعظم اوراپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نےوزیراعظم عمران خان کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تنقید کردی ۔

ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کل تک عمران خان اور اسد عمر ایمنسٹی اسکیم کو گالیاں دیتے تھے آج وہی چیز ٹھیک ہوگئی ۔

انہوں نے کہاکہ یہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کےبعد انہی پالیسیوں پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں، ڈر یہ ہے کہ عمران خان یوٹرن لے لیں گے اور کہیں گے کہ زبان پھسل گئی تھی۔

شاہد خاقان عباسی نے پارٹی رہنما امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری پر کہاکہ انتقامی کارروائی میں پہلے نیب تھی اب ایف آئی اے کو بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ جب ایمنسٹی ہم نے دی تھی وہ بہت بری تھی ، آج عمران خان نے جو دی ہے وہ بالکل ٹھیک ہے ، ہر سال ٹیکس چوروں کو موقع نہیں دے سکتے ۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہاکہ ہم چاہتے ہیں ملک میں معیشت ترقی کرے لیکن حکومت کی پالیسیاں تو سامنے آئیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY