اقوام متحدہ کے مطابق سویڈن میں شروع ہونے والے امن مذاکرات میں فریقین نے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کر لیا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ان مذاکرات کا آغاز کرتے ہوئے سویڈن کی وزیر خارجہ مارگوٹ والشٹروئم نے فریقین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یمن میں خون خرابے کا خاتمہ ممکن بنائیں۔

سعودی حمایت یافتہ یمنی عسکری اتحاد اور ایرانی حمایت یافتہ باغیوں کی اس چار سالہ جنگ میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت یمن کو دنیا کے بدترین انسانی المیے کا سامنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY