گزشتہ برس دنیا بھر میں سزائے موت پر عمل درآمد میں کمی دیکھی گئی۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2018ء کے دوران بیس ممالک میں 690 افراد کو سزائے موت دی گئی جبکہ 2017ء میں یہ تعداد 993 رہی تھی۔
یہ گزشتہ دس برسوں کی کم ترین سالانہ تعداد ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اعداد و شمارکی عدم دستیابی کے باوجود چین اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اندازوں کے مطابق چین میں گزشتہ برس ہزاروں افراد کو موت کی سزا دی گئی۔ اس کے بعد ایران، سعودی عرب، ویتنام اور عراق آتے ہیں۔











