امریکا نے تخفیف اسلحہ کے معاہدے ’آئی این ایف‘ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق اگر روس نے اپنے موقف میں تبدیلی نہ کی تو چھ ماہ بعد اس معاہدے پر جاری عمل درآمد بند کر دیا جائے گا۔

امریکا الزام عائد کرتا ہے کہ روس انیس سو ستاسی میں طے پانے والے اس معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ قبل ازیں جرمن وزارت خارجہ نے بھی کہا تھا کہ روس اپنے رویے میں تبدیلی پیدا کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی یا ’آئی این ایف‘ کی شرائط کا احترام کرے۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے اس امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY