یورپی عدالت انصاف نے یورپی یونین کی طرف سے تجارتی معاہدے طے کرنے سے متعلق ایک ایسا فیصلہ سنایا ہے، جسے برسلز میں یورپی رہنماؤں کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

یورپی یونین کی اس اعلیٰ ترین عدالت نے آج منگل کے روز اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ عدالتی دائرہء کار سے باہر تنازعات کے حل کے نظام کے تحت یورپی یونین جو بھی تجارتی معاہدہ کرے، اس کے لیے اسے تمام رکن ممالک کے پارلیمانی اداروں کی منظوری لینا ہو گی۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس عدالتی فیصلے کے برطانیہ کے یونین سے آئندہ اخراج یا بریگزٹ کے بعد لندن اور برسلز کے مابین طے پانے والے ممکنہ معاہدے پر اثرات کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

SHARE

LEAVE A REPLY