جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو مزید دو برسوں کے لیے کرسچن ڈیموکریٹک یونین ( سی ڈی یو) کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج سی ڈی یو کے سالانہ اجلاس میں ہونے والی رائے شماری میں تقریباً نوے فیصد ارکان نے میرکل پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

دو سال قبل پارٹی اجلاس میں میرکل کو تقریباً 98 فیصد ووٹ ملے تھے۔ ووٹنگ سے قبل میرکل نے کہا کہ انہیں عام انتخابات میں سرگرم انداز میں مہم چلانی ہوگی۔ اس موقع کچھ دیگر قائدین نے میرکل کی سیاست پر تنقید بھی کی۔ ان کا موقف تھا کہ میرکل کی وجہ سے قدامت پسند سی ڈی یو ایک بائیں بازو کی جماعت بنتی جا رہی ہے۔ میرکل 2000ء سے اس عہدے پر فائز ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY