وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو وفاق ،پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا،جس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک مافیا کو مایوسی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عدالت نے جس طرح کے سوالا ت اٹھائے، یہ اس سے پہلے سامنے نہیں آئے تھے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی ،معاشی اور سیکیورٹی صورتحال اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی گفتگو ہوئی ۔
وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے ترجمانوں کو فیصلے سے متعلق بریفنگ دی اور انہیں حکومتی بیانیے سے آگاہ کیا ۔
اجلاس میں لیگل ٹیم نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق بھی اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔












