اداکارہ صبیحہ خانم کی چوتھی برسی

0
872

سلور سکرین اداکارہ صبیحہ خانم 13جون 2020کوانتقال کر گئیں، انہیں بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کئی بیماریاں لاحق تھیں. فلموں‌ میں‌ لازوال اداکاری کے سبب سابق انہیں نگار اور پرائڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز‌ سے نوازا گیا۔

صبیحہ خانم 1935 میں گجرات میں پیدا ہوئیں، 1950 سے 90 کی دہائی تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ کریکٹر ایکٹرس کی حیثیت سے اپنے فن کے جلوے بکھیرے۔ صبیحہ خانم پاکستانی سلور سکرین کی پہلی خاتون تھیں جنہیں پرائڈ آف پرفارمنس ملا، نگار سمیت دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے شکوہ، دیور بھابی، ایک گناہ اور سنگدل جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔ صبیحہ خانم کی سنوش کمار کے ساتھ جوڑی نے خوب شہرت حاصل کی۔

سابق اداکارہ امریکی ریاست ورجینیا میں مقیم تھیں، انہیں شوگر اور بلڈ پریشر سمیت کئی امراض لاحق تھیں جس کے سبب طویل عرصے سے بستر علالت پر تھیں، آج طبیعت بگڑنے پر 85 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔ لیجنڈری اداکارہ کی پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY