سابق وزیراعظم محمدنواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر نیب کو لاہورایئرپورٹ سے اسلام آباد لےجانے کےلئے ہیلی کاپٹر فراہم کردیا گیا۔

نیب ذرائع کاکہناہےکہ ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب کونواز شریف اور مریم نواز کو اسلام آباد لے جانے کیلئے ہیلی کاپٹرکی فراہمی کا خط لکھا تھا ۔

چیئرمین نیب نے یہ خط حکومت کو بھجوایا تھا،حکومت نےخط کا مثبت جواب دیتے ہوئےہیلی کاپٹر فراہم کر دیاہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے وطن واپسی کے لیے ٹکٹ حاصل کرلیا۔

ٹکٹ کے مطابق نوازشریف اورمریم نواز 13جولائی کو لاہور پہنچیں گے، دونوں جمعے کی شام 6بجکر15 منٹ پرنجی ایئر لائن سے لاہور پہنچیں گے۔

واضح رہےاسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

نیب نے گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا جبکہ میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپسی کا اعلان کیا ہے ۔

نیب نے انہیں لاہور سے ہی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز نیب لاہور کے ڈائریکٹر شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو خط لکھا تھا جس میں نوازشریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہناہےکہ ڈی جی نیب لاہور کے خط کا چیئرمین نیب نے مثبت جواب دیا ہے اور نوازشریف، مریم نواز کی لاہور ائیرپورٹ سے اسلام آباد منتقلی کےلیے ہیلی کاپٹر فراہم کردیا گیاہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY