سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ای سی ایل قانون میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی۔
ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کے قانون میں ترامیم کی تجویز سینیٹر رضا ربانی نے دی تھیں۔
منظور کیے جانے والے بل میں وزارت داخلہ کو 24 گھنٹوں کے اندر کسی کو باہر جانے سے روکنے سے متعلق ٹھوس وجوہات دینی لازم ہوں گی، جبکہ فیصلے کے خلاف اپیل پر 15 دن کے اندر فیصلہ سنایا جائے گا۔
بل میں کہا گیا ہے کہ اگر فیصلہ نہ ہوسکے تو پھر ای سی ایل سے متعلق حکم کالعدم سمجھا جائے گا۔
وزارت داخلہ اور قانون نے بل کی مخالفت کردی ، کمیٹی نے روپے کی قدر گرنے سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے اسٹیٹ بنک سے رپورٹ طلب کرلی ۔













