نيپالی دارالحکومت کھٹمنڈو ميں  ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں ميں تين افراد کے ہلاک اور متعدد ديگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہيں۔ ايک دھماکا شہر کے حدود کے اندر ايک مکان ميں ہوا، جس ميں ايک شخص مارا گيا جبکہ دوسرا دھماکا شہر کے نواح ميں ايک دکان ميں ہوا، جس ميں دو افراد کی جان گئی۔

پوليس اہلکار شيام لال گياوالی کے مطابق دھماکوں کی نوعيت اور ديگر تفصيلات کے بارے ميں فی الحال مزيد معلومات دستياب نہيں۔ ان دھماکوں ميں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ پوليس کے مطابق ماؤ نواز باغی ان وارداتوں کے پيچے ہو سکتے ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY