سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن واپسی کی مہلت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے ۔

سفارتخانہ پاکستان کے باوثوق ذرائع کے مطابق اس مدت کا آغاز ہفتہ16ستمبر سے ہوچکا ہے۔اس سے قبل 4ماہ کی مہلت کا اختتام 24جولائی کو ہوا تھا۔حج موسم کے بعد مزید مہلت دی جارہی ہے۔

سفارتخانہ پاکستان نے مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم اپنے وطن کے تارکین پر زور دیا کہ وہ اس توسیع سے فائدہ اٹھائیں اور بغیر کسی سزا یا جرمانے کی ادائیگی کئے وطن واپس چلے جائیں۔

اس طرح وہ اپنے اصل ویزے پر قانونی طور پر مملکت دوبارہ واپس آ سکیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY