امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کی مکمل، قابل تصدیق اور ناقابل تنسیخ ضمانت درکار ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریائی رہنما کم جونگ اُن کی سمٹ میں ان باتوں کو کلیدی اہمیت حاصل رہے گی۔ ٹرمپ اور اُن بارہ جون کو ہونے والی اس تاریخی سمٹ میں شرکت کی خاطر سنگاپور پہنچ چکے ہیں۔ ٹرمپ نے پیر کو سنگاپور کے وزیرا عظم کے ساتھ ملاقات میں توقع ظاہر کی کہ یہ ملاقات کامیاب رہے گی












