افریقی ملک سوڈان کی ملٹری کونسل کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ عمر زین العابدین نے کہا ہے کہ نئی حکومت سویلین ہو گی۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
اس بیان میں ملٹری کونسل کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ معزول صدر عمر البشیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کو اگلے عام انتخابات میں شرکت کی اجازت ہو گی۔ عمر زین العابدین کے مطابق فوجی کونسل کے سیاسی عزائم نہیں ہیں اور نہ ہی مستقبل کے لیے کوئی سیاسی حل یا نظریہ پیش کریں گے کیونکہ یہ معاملہ سوڈانی عوام نے طے کرنا ہے۔
انہوں نےسابق صدر عمر البشیر کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سپرد کرنے کو خارج از امکان قرار دیا۔












