اسحاق ڈار کیخلاف 28 گواہان کی فہرست احتساب عدالت میں جمع

0
171

آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں اسحاق ڈار کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہو گیا۔ 28 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا اور برطرف نادرا افسر قابوس عزیز بھی گواہان میں شامل ہیں۔ نیب کے 8 افسران بھی اسحاق ڈار کے خلاف گواہی دیں گے۔
اسحاق ڈار کے خلاف گواہان میں ایف بی آر، الیکشن کمیشن، کابینہ ڈویژن، وزارت تجارت، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور قومی سرمایہ کاری ٹرسٹ کے افسران بھی شامل ہیں۔ محکمہ ایکسائز لاہور، ایل ڈی اے، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور 6 نجی بینکوں کے افسران بھی بطور گواہ عدالت میں پیش ہوں گے۔
دوسری جانب نجی بینک کے مینجر اکاؤنٹس اشتیاق علی اور سینئر نائب صدر طارق جاوید نے احتساب عدالت کے سمن کی تعمیل کر دی ہے۔ دونوں افراد 4 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY