اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں زلزلوں اور سونامی کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کی خاطر 50.5 ملین ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق آئندہ تین مہینوں تک ایک لاکھ اکانوے ہزار افراد کو مدد کی ضرورت ہو گی۔ ادھر جکارتہ حکومت کے مطابق اٹھائیس ستمبر کو آنے والی ان قدرتی آفات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر سولہ سو سے زائد ہو چکی ہے جبکہ ساڑھے تین سو کے قریب افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں ابھی تک جاری ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY