مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے رواں سال مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں باضابطہ طورپر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر نشرایک بیان میں صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ ’میں عہد کرتا ہوں کہ آنے والے صدارتی انتخابات شفافیت اور غیرجانب داری کی عمدہ مثال ہوں گے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے مجھے جو ذمہ داری سونپی تھی میں نے اسے پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کیا۔ عوام کے تحفظ کے لیے جو بن سکا کیا اور میں یقین دلاتا ہوں کہ مصری قوم کی مرضی کے خلاف اقتدار پر فائز نہیں رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی چور اور کرپٹ کومصر کے ایوان اقتدار تک آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ مصرمیں مارچ 2018ء کو صدارتی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ مختلف مراحل میں ہونے والے صدارتی انتخابات 26 مارچ سے 21 اپریل تک جاری رہیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY