خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں میں ایک ارب 9 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے ضم شدہ اضلاع خیبر، باجوڑ اور مہمند میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس کی تحقیقیات مکمل کرلی ہیں۔
نیب نے احتساب عدالت میں پی ڈبلیو ڈی کے 19 افسران سمیت 31 ملزمان کےخلاف ریفرنس بھی دائر کردیا۔












