افریقی ملک ایتھوپیا میں فوجی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔ ایتھوپین فوج کے چیف آف اسٹاف بغاوت ناکام بنانے کی کوشش میں مارے گئے
افریقی ملک ایتھوپیا ریاست امہارا میں ایتھوپیا کے آرمی چیف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔جنرل سیر میکونن کو ریاست امہارا میں انکے باڈی گارڈ نےگولی ماری۔
فائرنگ سے ریاستی سربراہ اور ان کے مشیر بھی جان سے گئے۔حکومتی حکام کے مطابق ایتھوپیا کی نو ریاستوں میں بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی ۔ایتھوپین وزیراعظم ابی احمد نے قوم سے خطاب میں کہا کہ جنرل سیر میکونن کو ان کے قریبی لوگوں نے گولی مار کر قتل کریا کیونکہ وہ فوجی بغاوت ناکام بنانے کی کوشش کررہے تھے۔
دارالحکومت ادیس ابابا میں فائرنگ کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا۔ انٹرنٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے













