اعتزاز احسن نے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا

0
66

پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے الیکشن سے 4 دن پہلے اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن صدارتی انتخابی مہم پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں،وہ ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں سے ووٹ دینے کی درخواست کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ کراچی کے دوران پی پی کے صدارتی امیدوار کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات متوقع ہے جس میں اپوزیشن کے 2امیدواروں کی وجہ سے پیدا صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن کی انتخابی مہم کےلئے رابطوں کا ٹاسک خورشید شاہ کے سپرد کیا گیا ہے ۔وہ کل سے ووٹ مانگنے کےلئے اسلام آباد میں ڈیرے لگائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY