پشاور میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج

0
1365

 پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کا پارا چڑھا دیا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

پشاور کے پوش علاقوں گل بہار، گنج، کریم پورہ، صدر اور دیگر علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 18 سے بیس گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ شہری کہتے ہیں لوڈشیڈ نگ تنی ہو رہی کہ کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے۔

پیسکو حکام کے مطابق گرمی کی شدید لہر سے بجلی کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہے جس کی وجہ سے ترسیلی نظام اوورلوڈنگ سے بار بار ٹرپ کر جاتا ہے۔ حکام نے شہریوں سے تعاون کی ایپل بھی کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY