رواں برس تقریباﹰ نوے ہزار ایرانی حج کے لیے سعودی عرب کا رخ کریں گے۔ ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی کے باعث گزشتہ برس تہران حکومت نے حج کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ تاہم اس برس ایرانی حکومت نے اس پابندی کو ختم کر دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ آٹھ سو ایرانی شہری اتوار کے دن مدینہ پہنچ جائیں گے، جو اس برس حج کا ’فریضہ‘ سرانجام دیں گے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے اتوار کے دن اپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ سعودی حکومت حاجیوں کا تحفظ یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی سن دو ہزار پندرہ میں حج کے دوران مچنے والی بھگدڑ کو کبھی نہیں بھولیں گے۔











