ٹرمپ نے وزیر خارجہ کو بھی فارغ کر دیا

0
62

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن کو ان کے عہدے سے الگ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ ٹلرسن کی جگہ اب یہ ذمہ داری سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو سنبھالیں گے۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں ٹلرسن کی خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں مزید لکھا ہے کہ سی آئی کی نئی سربراہ جینا ہاسپل ہوں گی۔ وہ پہلی خاتون ہیں جنہیں یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔

دوسری جانب امریکی نائب وزیر خارجہ اسٹیو گولڈ اسٹائن نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے ساتھ ریکس ٹلرسن کی منگل تیرہ مارچ کو کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں برخاست کیے جانے کی کسی وجہ سے مطلع کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY