عالمی طاقتوں کے درمیان تجارتی معاملات میں جاری اختلافات کے باوجود جرمنی کی برآمدات میں واضح اضافہ ہوا ہے۔
جرمنی کے وفاقی دفتر شماریات کے مطابق سن دو ہزار اٹھارہ میں جرمن کمپنیوں کی جانب سے برآمد کی جانے والی مصنوعات کی کل مالیت قریب ایک عشاریہ تین دو ارب یورو رہی جو کہ اس سے گزشتہ برس کے مقابلے میں تین فیصد زیادہ ہے۔
دوسری جانب ملک میں درآمد کی جانے والی اشیاء میں بھی پانچ عشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی مالیت ایک ارب یورو سے کچھ زائد بنتی ہے۔












