افغانستان میں مصالحتی عمل اور امن کے قیام کے لیے 25 ممالک کا اجلاس کابل میں شروع ہوگیا ہے ۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ تسنیم اسلم اور منصور احمد خان کر رہے ہیں۔
کانفرنس میں خطے میں امن و سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہیں۔
افغان وزارت خارجہ کے مطابق کانفرنس میں 25 ممالک اور 3 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہیں ۔وزارت خارجہ کے ترجمان احمد شیکب مستغنی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس ایک روزہ میٹنگ کو کابل پراسیس کا نام دیا گیا ہے اور اس کا خاص طور پر مقصد علاقائی تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔ اس ملاقات میں متعلقہ ممالک کے نائب وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں ۔اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ اقوام متحدہ، نیٹو اور یورپین یونین کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں افغان طالبا ن کے ساتھ مزاکرات کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔
پاکستان نے افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے باوجود اس کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ۔ سیکریٹری خارجہ تسنیم اسلم اور منصور علی خان پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں













