حُسین شناسی کا سفر۔111۔ طویل عزائی نظم ، ڈاکٹر نگہت نسیم

0
620

قسط 111

خداوندا!
مجھے اپنے فرمانبرداروں میں سے قرار دے
میرا نام مسلمانوں میں لکھ لے
اور
مجھے صالحین سے وابستہ رکھ
میرے بعد
نیکی اور بھلائی سے میرا ذکر ہو
جو بغاوت وسرکشی کرنے والے ہیں
ان کے مقابلہ میں مجھے فتح دے
مجھے حاسدوں کے شر سے بچا
اور
بری تدبیر کرنے والوں کی تدبیر کا رخ میری طرف سے پھیردے
ظالموں کے ہاتھوں کو
مجھ پر
ظلم کرنے سے روک دے
اور مجھے
میرے با برکت پیشواؤں کو
(محمد و آل محمد) اعلی علیین میں ایک جگہ مجتمع کردے
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
مجھے تیری رحمت سے
آخرت میں انبیاء، صدیقین، شہدا اور صالحین کی رفاقت نصیب ہو
کیونکہ
ان سب کو تو نے اپنی نعمتوں سے مالامال کیا ہے
قسم دیتا ہوں خداوندا
میں تجھ کو تیرے نبی معصوم (ص) کی
تیرے حتمی احکام کی
گناہوں سے بچنے کے لئے تیرے مقررہ ارشادات کی
اور
اس قبر مطہر کی
جس کی زیارت کے لئے
ہر طرف سے جن وانس وملک پہنچتے ہیں
جس کے پہلو میں
امام معصوم شہید ظلم وستم آرام فرما رہے ہیں
کہ
میرے رنج وغم کو دور کردے
اور
میرے مقدر کی برائی کو ہٹادے
مجھے جہنم کی آتشِ سوزاں سے پناہ دے

جاری ہے

SHARE

LEAVE A REPLY