منقبت نگار : ظفر معین بلے جعفری, نہیں ہے دوسرا کوئی ہمارا ،یا علی مولا

0
1885

ہے بس اک مصطفیٰ کے در کا یارا یا علی مولا

منقبت : مولائے کائنات ، سردار الآئمہ ، نفس رسول اللہ امام المتقیان ، امیرالمومنین سرکار مولا علی ابن ابی طالب ع

منقبت نگار : ظفر معین بلے جعفری

نہیں ہے دوسرا کوئی ہمارا ،یا علی مولا
ہے بس اک آپ ہی کا تو سہارا یا علی مولا

ہیں ان کی ذات میں پنہاں سرور و وجد کے عالم
لگا کے دیکھ لو تم بھی یہ نعرہ یا علی مولا

جہاں مشکل پڑی کوئی تو میں چپ سادھ کر بیٹھا
پھر اس کے بعد دل چیخا، پکارا یا علی مولا

مری بخشش میں کوئی شک کسی کو ہو تو ہونے دو
ہے بس اک مصطفیٰ کے در کا یارا یا علی مولا

میں تم سے کب الگ ہوں اور تم مجھ سے جدا کب ہو
کہ جو میرا وہی تو ہے تمہارا یا علی مولا

یہی نکتہ ہے جس پہ آ کے ہم سب ایک ہوتے ہیں
کہ عرش و فرش کا باہم نظارہ یا علی مولا

ولادت بھی شہادت بھی ہوئی اللہ کے گھر میں
کہاں ایسا ہوا ہے پھر دوبارہ یا علی مولا

ہے نسبت آپ کے ہی نام کی کچھ اور ہے ہی کیا
ہیں مفلس اور گدائی کا ہے یارا یا علی مولا

نہیں کرسکتے ہم تسلیم ہرگز ناخداؤں کو
ہمیں مجبور نہ کیجیے خدارا یا علی مولا

SHARE

LEAVE A REPLY