ازبکستان کےصدر کریموف کو سمرقند میں دفن کر دیا گیا

0
310

وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان کے انتقال کر جانے والے صدر اسلام کریموف کو اُن کے آبائی شہر سمرقند میں دفن کر دیا گیا۔

اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ۔ وہ برین ہیمرج کے بعد جانبر نہیں ہو سکے تھے۔ تدفین کے انتظامات کی نگرانی وزیراعظم شوکت میرزایف کر رہے تھے۔

اُن کی تدفین کی رسومات میں بقیہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے رہنماؤں کے علاوہ روسی وزیراعظم دیمتری میدویدیف بھی شریک ہوئے۔ تاشقند حکومت نے ملک میں تین روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY