ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپی اقوام ایران پر تنقید کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی اور مغربی پالیسیوں نے خلیج کے خطے کو نقصان پہنچایا ہے۔ ظریف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس پیر دس جون کو ایرانی دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔

ظریف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ یورپی ملک ایسے معاملات پر بات نہ کریں جن سے اُن کا تعلق بھی نہیں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی اقوام کی جانب سے یمنی جنگ کے تناظر میں سعوی عرب کو اسلحے کی فروخت کے حوالے سے کہا کہ جرمنی نے ایسا کرنا بند کر دیا ہے لیکن بعض یورپی ممالک سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY