اسرائیل میں حکمران اتحادی جماعتوں کے رہنما پارلیمان کو تحلیل اور آئندہ برس اپریل میں عام انتخابات کرانے پر متفق ہو گئے ہیں۔ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی دائیں بازو کے حکومتی اتحاد میں تناؤ موجود ہے۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملکی پارلیمان کنیسٹ کی تحلیل اور اپریل کے آغاز میں انتخابات کرانے کا فیصلہ مکمل اتفاق رائے سے کیا گیا۔ نیتن یاہو 2009ء سے اسرائیلی حکومت کے سربراہ ہیں۔











