امريکی خفیہ ادارہ سی آئی اے افغانستان ميں اپنی سرگرمياں بڑھا رہا ہے۔ امريکی اخبار نيو يارک ٹائمز کی ايک رپورٹ کے مطابق سی آئی اے افغانستان ميں طالبان جنگجوؤں کو تلاش کرنے اور انہيں نشانہ بنانے کے ليے اپنے خفيہ آپريشنز ميں وسعت لائے گی۔

نئی حکمت عملی کے تحت تجربہ کار افسران کی چھوٹی چھوٹی ٹيموں اور نجی کانٹريکٹرز کو افغانستان روانہ کيا جائے گا، جو وہاں افغان افواج کے ہمراہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کے ليے مل کر کام کريں گے۔ امريکی اخبار نے دو سينئر اہلکاروں کے ذرائع سے يہ رپورٹ دی ہے تاہم سی آئی اے نے تاحال اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہيں کيا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY