وزیر اعظم کے کیمرہ مین کو داد دیجئے کہ وہ باتھ روم کے علاوہ ہر جگہ انکے ساتھ موجود ہوتا ہے۔ کیا عبادت دکھاوا ہے؟
بہت آسان ہے معیار کی باتیں کرنا
باعمل کے لیئے ہے دار کی باتیں کرنا
مجھکو تسلیم کہ یہ وصف تمہیں آتا ہے
لہجہ انکار کا اقرار کی باتیں کرنا
عشق کی بات پہ اکثر یہ جواب آتا ہے
تم کو کیوں بھاتا ہے بیکار کی باتیں کرنا
عہد حاضر میں اسے کارِ عبث کہتے ہیں
فکر کی سوچ کی اظہار کی باتیں کرنا
بہت آساں ہے مری جان ذرا غور کرؤ
ریت پہ بیٹھ کے منجدھار کی باتیں کرنا
اس مرض کا سبھی کہتے ہیں نہیں کوئی علاج
خواب میں نرگسِ بیمار کی باتیں کرنا
ڈھنگ آتا ہے اسے ایسی مسیحائی کا
پھول کی آڑ میں تلوار کی باتیں کرنا
تم ہی کہہ دو کہ یہ معیار محبت کیا ہے
رہنااس پار اور اُس پار کی باتیں کرنا
لمحہ در لمحہ سرِ دار رہا ہوں مصلوب
عمر بھر سیکھا نہ سردار کی باتیں کرنا
جان من ایسی فقیری میں بھی عیاری ہے
بننا درویش اور زردار کی باتیں کرنا
منبر ومسجد و محراب تجارت ہو جہاں
ڈھونگ ہے جُبہ و دستار کی باتیں کرنا
کتنا آسان ہے واعظ کے لیئے منبر پر
وعظ میں خُلق کی کردار کی باتیں کرنا
اپنے دو شعر سنانا بھی اُسے ایسے ہے
جیسے دیوار سے دیوار کی باتیں کرنا
آخری پہر میں شب کے یہ وظیفہ صفدر
یار کی دوست کی دلدار کی باتیں کرنا
دل میں نیت ہے عبادت کی لبوں پر صفدر
زلف کی چشم کی رُخسار کی باتیں کرنا
صفدر ھمدانی
عمران خان کے انسٹا گرام میں لگی تصویر اس تحریر کے ساتھ
The greatest blessing faith gave me was that it liberated me from my fears; fear of failure, fear of death, fear of losing my livelihood, fear of being humiliated by others.
وزیراعظم عمران خان کی پُرفضا ماحول میں نماز پڑھتے تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک بہترین تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ وزیراعظم ہاؤس کے باغ میں پُرفضا ماحول میں نماز کی ادائیگی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان سیاہ رنگ کی قمیض شلوار کے ساتھ سیاہ واس کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ یہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ تصویر میں عمران خان کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔
عمران خان نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے ایمان نے مجھے سب سے بڑی نعمت جو عطا کی ہے وہ یہ ہے کہ مجھے خوف سے آزاد کیا ہے۔‘














خداوندا یہ تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں
کہ درویشی بھی عیّاری ھے سلطانی بھی عیّاری بہت افسوسناک مذاق ھے عبادت الٰہی کے ساتھ یوتھیوں کو شرم آنی چاہۓ لیکن انہیں تو دھرنوں نے پہلے ہی شیم پروف بنا دیا ھے
بہت بروقت اور بہترین انتباہ ھے ،سیدی زندہ باد جگ جگ جئیں