برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مانچسٹر کے ویلی رینج وارڈ سے لیبر پارٹی کی امیدوار ممتاز صحافی خاتون،پریس کلب آف پاکستان یوکے کی صدراور عالمی اخبار کی مانچسٹر سے بیورو چیف
مقدسہ بانو بھاری اکثریت کے ساتھ مانچسٹر کی کونسلر منتخب ہو گئی ہیں
لیبر پارٹی کی مقدسہ بانو نے2733ووٹ لیئے جبکہ دوسرے نمبر پر گرین پارٹی تیسرے پر کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹ چوتھے نمبر پر رہے

عالمی اخبار کا ادارتی بورڈ اور قارئین مقدسہ بانو کو اس جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
مقدسہ بانومانچسٹر کی پہلی ایشیائی خاتون صحافی ہیں جن کو یہ مقام حاصل ہوا ہے جو صحافیوں اورصحافت کے پیشے کےلئے فخر کا باعث ہے













