ملک کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والوں کاسرچ آپریشن جاری ہے، بھکر اورلودھراں میں کارروائی کے دوران34 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔
بھکر میں حیدر آباد تھل اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا اور 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ادھر لودھراں میں صدر کے علاقے بستی راجہ پور میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران 28 سے زائد گھروں کی تلاشی لی اور56افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔
اس دوران7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،جن سے 3مشکوک موٹرسائیکلیں اور منشیات بھی برآمد ہوئی ،پکڑے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے
ڈی جی خان کے قبائلی علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے چھتری میں رینجرز نے آپریشن کیا ۔
آپریشن کے دوران فائرنگ سے مریدہ نتکانی گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا،علاقے میں آپریشن جاری ہے
اسلام آباد میں پولیس اورقانون نافذ کرنےوالے اداروں نے تھانہ سہالہ کےعلاقےمیں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 210گھروں کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران 370افراد کو چیک کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک 12بور کی رائفل ،ایک ایس ایم جی ، 2 تیس بور کی پستول ،ایک ایم ایم رائفل ،ایک ٹرپل ٹو رائفل اور ایک 32بور کا پستول برآمد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی












