امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے سعودی شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ رياض ميں ہونے والی اس ملاقات ميں ايران سے لاحق مبينہ خطرات پر توجہ مرکوز رہی۔
سعودی شاہ سے ملاقات کے بعد پومپيو سعودی سرزمين پر قائم پرنس سلطان ايئر بيس کا دورہ کیا ، جہاں قريب ڈھائی ہزار امريکی فوجی تعينات ہيں۔ اپنے دورے پر امريکی وزير خارجہ نے کاروباری خواتين کے ايک وفد سے بھی ملاقات کی۔ امريکا اور سعودی عرب اتحادی ممالک ہيں۔












