چاکلیٹی ہیرو کے نام والے وحید مراد

0
1684

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی تاریخ وفات تئیس نومبر ہے۔

پاکستانی اداکاروں میں جو شہرت اور عزت وحید مراد کے حصہ میں آئی وہ کبھی کسی کو نصیب نہیں ہوئی ہے۔چاکلیٹی ہیرو کے نام سے اپنے پرستاروں کے دلوں میں حکومت کرنے والے وحید مراد دو اکتوبر انیس سو اڑتیس کو پیدا ہوئے۔ فلم اولاد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے وحید مراد اپنی دوسری فلم دامن سے ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

وحید مراد اپنے مخصو ص انداز میں مکالموں میں جان ڈالنے کا ہنر خوب جانتے تھے۔ انہوں نےفلم کنیز ، افسانہ ، بہن بھائی، اور جاگ اٹھا انسان سمیت ایک سو ستائیس فلموں میں لازوال کردار ادا کئے۔وحید مراد 23 نومبر انیس سو تیراسی کو لالی ووڈ کے چاکلیٹ ہیرو دنیا فانی سے رخصت ہو گئے۔ان کی وفات کے ستائیس سال بعد دوہزار دس میں انہٰیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY